HOME LOGIN MEMBER JOIN CONTACT US SITEMAP KOREAN
HOMEE-BOOKSABC ORDERUrdu
Urdu
   
جہنم : Hell (Urdu Edition)
Category
Author Dr. Jaerock Lee
Print Length 336 Pages
Publisher Urim Books
Published 2017-11-21
Language Urdu
ISBN 979-11-263-0367-0 05230
Price $ 6.99
How to Buy Google Play

آج کے دور میں لوگ جب آسمان یا جہنم کے بارے میں سُنیں تو اکثر یہ کہہ کر منفی ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں کہ ،"میں آج جدید تہذیبی علوم کے دور میں ایسی باتوں پر کس طرح یقین کر سکتا ہوں؟ " "کیا آپ کبھی آسمان یا جہنم میں گئے ہیں؟" یا "آپ اِن باتوں کو صرف مرنے کے بعد ہی جان سکتے ہیں۔"
آپ کو پیشگی معلوم ہونا چاہئے کہ کیا موت کے بعد بھی زندگی ہے۔اُس وقت تو بہت دیر ہو چکی ہو گی جب آپ آخری سانس لے لیں گے۔اِس دنیا میں آخری سانس لینے کے بعد ،آپ کے پاس یہ زندگی گزارنے کا کوئی دوسرا موقع نہیں ہو گا۔اس کے بعد صرف خدا کی عدالت ہی آپ کی منتظر ہوگی جس کے وسیلہ آپ دنیا میں کئے ہوئے اعمال کا پھل کاٹیں گے۔
خدا پوری بائبل میں ہم پر پیشتر ہی نجات کی راہ،آسمان اور جہنم کے وجود کو ظاہر کرچکا ہے ،اور اُس عدالت کو بھی جو خدا کے کلام کے مطابق لگائی جائے گی۔ خدا نے اپنی قدرت کے عجب کام عہدِ عتیق کے انبیاء اور یسوع کے وسیلہ ظاہر کئے ہیں۔
حتیٰ کہ آج بھی خدا دِکھاتا ہے کہ وہ زندہ ہے اوراپنے انتہائی وفادار اور دیانتدار خادموں کے وسیلہ ظاہر کرتا ہے کہ بائبل مقدس میں درج معجزات ، نشانات اور خدا کی قدرت کے دیگر عجیب کام سچائی پر مبنی ہے۔بہر حال، خدا کی قدرت کے کاموں کی وافر ثبوت کے باوجودکئی لوگ ایماندار نہیں ہیں۔پس،خدا نے اپنے بچوں کو آسمان اور جہنم دکھایا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ جو کچھ انہوں نے دیکھا ہے ساری دنیا کے سامنے اُس کی گواہی دیں۔
اس کے علاوہ خدا نے مجھ پر آسمان اور جہنم کی تفصیلات ظاہر کیں اور مجھ پر زور دیا کہ ساری دنیا میں یہ پیغام سُنائوں کیونکہ یسوع کی دوسری آمد انتہائی نزدیک ہے۔
جب میں نے جہنم کے ایک علاقہ پاتال کے ہولناک اور خوفناک مناظر کے بارے میں پیغام دیا تودیکھا کہ میری کلیسیائی جماعت کے زیادہ تر لوگ شدید دبائو کی وجہ سے کانپ رہے تھے اور اُن لوگوں کی روحوں کے لئے آنسو بہانے لگے جو پاتال میں انتہائی سخت اور افسوسناک سزائیں بھگت رہے تھے۔
جن لوگوں نے نجات نہیں پائی وہ سفید تخت ِ عدالت کے وقوع پذیر ہونے تک پاتال میں ٹھہر کر انتظارکرتے ہیں۔ عدالت کے بعد،غیر نجات یافتہ روحیں آگ سے جلنے والی یا گندھک کی جھیل میں پھینکی جائیں گی۔آگ سے اور گندھک سے جلنے والی جھیل کی سزائیں پاتال کی سزائوں سے بھی کئی درجہ زیادہ سخت اور اذیت ناک ہیں۔
میں وہ باتیں لکھ رہا ہوں جو خدا نے اپنے کلام کی بنیاد پر پاک روح کے کام کے وسیلہ مجھ پر ظاہر کیں۔اِس کتاب کو خداباپ کا ہمارے ساتھ مخلص پیار کہا جاسکتا ہے ،جو جہنم کی کبھی ختم نہ ہونے والے بھید کی باتیں پیشگی بتا کر یہ چاہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ گنہگار نجات پائیں۔
خدا نے انسان کی نجات کے لئے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا کہ وہ صلیب پر اپنی جان دے۔ اس کے علاوہ ، وہ ایک ایک روح کو جنہم میں گرنے سے بچانا چاہتا ہے۔ خدا پوری دنیا کی نسبت کسی ایک روح کی زیادہ قدر کرتا ہے اور اسی لئے جب کوئی ایک روح ایمان لا کر نجات پاتی ہے تو خدا بے حد شادمان ہوتا ہے اور آسمانی لشکر خوشی کے ساتھ جشن مناتے ہیں۔

باب1 کیا آسمان اور جہنم حقیقت میں موجود ہیں؟

1۔ آسمان اور جہنم واقعی موجود ہیں

2۔ امیر آدمی اور غریب لعزر کی تمثیل

3۔ آسمان اور جہنم کی ساخت

4۔ عالمِ ارواح اور فردوس

5۔ پاتال جہنم جانے والوں کی انتظار گاہ

 

باب2 کبھی انجیل کی بشارت نہ سننے والوں کے لئے راہِ نجات

1۔ شعور کی عدالت

2۔ اسقاط اور ناقص حمل والے بچے

3۔ پانچ سال تک کی عمر کے بچے

4۔ چھ سے بارہ سال تک کی عمر کے بچے

5۔ کیا آدم اور حوا نے نجات پائی تھی ؟

6۔ قاتلِ اوّل قائن کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

 

باب3 پاتال اور جہنم کے قاصدوں کی شناخت

1۔ جہنم کے قاصد لوگوں کو پاتال میں لے جاتے ہیں

2۔ بُری روحوں کے جہان کی انتظار گاہ

3۔ پاتال میں مختلف گناہوں کی مختلف سزائیں

4۔ پاتال کا نگران لوسیفر

5۔ جہنم کے قاصدوں کی شناخت

 

باب4 پاتال میں غیر نجات یافتہ بچوں کی سزا

1۔ نامولود اور شیر خوار

2۔ گھٹنوں کے بل چلنے والے بچے

3۔ چلنے پھرنے کے لائق بچے

4۔ چھ سے بارہ سال کی عمر کے بچے

5۔ الیشع نبی کا مضحکہ اڑانے والے نوجوان بچے

 

باب5 سنِ بلوغت کے بعد مرنے والے لوگوں کی سزائیں

1۔ سزا کا پہلا درجہ

2۔ سزا کا دوسرا درجہ

3۔ فرعون کی سزا

4۔ سزا کا تیسرا درجہ

5۔ پنطیس پیلاطس کی سزا

6۔ اسرائیل کے پہلے بادشاہ سائول کی سزا

7۔ یہوداہ اسکریوتی کے لئے سزا کا چوتھا درجہ

 

باب6 پاک روح کی تکفیر کرنے کی سزا

1۔ کھولتے محلول کے برتن میں تڑپنا

2۔ عمودی چٹان پر چڑھنا

3۔ گرم لوہا منہ کے اندر ڈال کر جلانا

4۔ اذیت دینے والی عجیب و غریب بڑی مشینیں

5۔ درخت کے تنے کے ساتھ باندھا جانا

 

باب7 بڑی مصیبت کے دنوں میں نجات

1۔ مسیح کی آمد اور فضائی استقبال

2۔ سال سالہ بڑی مصیبت

3۔ بڑی مصیبت کے دوران شہادت

4۔ مسیح کی دوسری آمد اور ہزار سالہ دور

5۔ خداوند کی خوبصورت دلہن بننے کی تیاری

 

باب8 بڑی عدالت کے بعد جہنم میں سزائیں

1۔ غیر نجات یافتہ روحیں عدالت کے بعد جہنم میںگر جاتی ہیں

2۔ آگ کی جھیل اور گندھک سے جلنے والی جھیل

3۔ بعض لوگ عدالت کے بعد بھی پاتال میں رہیں گے

4۔ بُری روحوں کا اتھاہ گڑھے میںقید کیا جانا

5۔ شیاطین کا اخیر کیا ہو گا؟

 

باب 9 خدا کو جہنم بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟

1۔ خدا کا صبر اور محبت

2۔ خدا کو جہنم بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟

3۔ خدا چاہتا ہے کہ سب لوگ نجات پائیں

4۔ انجیل کی دلیرانہ منادی
 

REPLY
* Please enter a comment less than 500 characters.
Recommend
LIST



E-BOOKS
ORDER
ISSUED
ABC
ORDER
ALL (509)
1. Albanian (5)
2. Arabic (3)
3. Armenian (2)
4. Azerbaijani (1)
5. Bosnian (5)
6. Bulgarian (9)
7. Cambodian (1)
8. Cebuano (4)
9. Chinese(Simplified) (24)
10. Croatian (7)
11. Czech (9)
12. Danish (11)
13. Dutch (9)
14. English (37)
15. Estonian (10)
16. Finnish (14)
17. French (18)
18. Georgian (3)
19. German (8)
20. Greek (3)
21. Hebrew (3)
22. Hungarian (7)
23. Indonesian (14)
24. Italian (10)
25. Japanese (19)
26. Korean (55)
27. Korean(Textbooks) (16)
28. Kurdish (1)
29. Latvian (2)
30. Lithuania (5)
31. Luganda (4)
32. Macedonian (7)
33. Malay (6)
34. Myanmarese (1)
35. Norwegian (10)
36. Oriya (Odia) (1)
37. Persian (1)
38. Polish (7)
39. Portuguese (21)
40. Punjabi (1)
41. Romanian (6)
42. Russian (25)
43. Serbian (8)
44. Simte (3)
45. Sinhalese (1)
46. Slovak (8)
47. Slovenian (4)
48. Spanish (25)
49. Swedish (7)
50. Tagalog (6)
51. Tamil (8)
52. Tangkhul (2)
53. Telugu (1)
54. Thai (3)
55. Turkish (9)
56. Ukrainian (6)
57. Urdu (1)
58. Vietnamese (10)
59. Zou (2)
Business Privacy Legal Sitemap
TEL +82-2-837-7632       FAX +82-2-869-1537       E-MAIL webmaster@urimbooks.com
COPYRIGHT © URIM BOOKS. ALL RIGHTS RESERUED.
Design by WEBTER Communication, Inc.