HOME LOGIN MEMBER JOIN CONTACT US SITEMAP KOREAN
HOMEE-BOOKSABC ORDERUrdu
Urdu
   
ایمان کا پیمان : The Measure of Faith (Urdu Edition)
Category Sermon
Author Dr. Jaerock Lee
Print Length 212 Pages
Publisher Urim Books
Published 2018-01-13
Language Urdu
ISBN 979-11-263-0399-1 05230
Price $ 4.99
How to Buy

میں اُس توفیق کی وجہ سے جو مجھ کو ملی ہے تم میں سے ہر ایک سے کہتا ہوں کہ جیسا سمجھنا چاہئے اس سے زیادہ کوئی اپنے آپ کو نہ سمجھے بلکہ جیسا خدا نے ہر ایک کو انداز کے موافق ایمان تقسیم کیا ہے اعتدال کے ساتھ اپنے آپ کو ویسا ہی سمجھے ۔(رومیوں۳:۱۲)


"ایمان سے جیتے" رہنے کا کیا مطلب ہے؟
ہم کیسے وہ ایمان پا سکتے ہیں جس کے ساتھ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے؟
کیا وجہ ہے کہ بعض لوگ ایمان سے مانگتے ہیں لیکن اپنے مسائل کا حل پانے میں ناکام رہتے ہیں؟
کیا وجہ ہے کہ وہ ایماندار جو بظاہر ایمان سے بھرپور لگتے ہیں اُنہیں اپنی نجات کا یقین نہیں ہوتا؟
جو نشانات ایمان لانے والوں کے درمیان ظاہر ہوتے ہیں ، وہ اُن باقی لوگوں میں ظاہر کیوں نہیں ہوتے جن کا خیال ہے کہ ان میں ایمان ہے؟

جیسا تُو نے اعتقاد کیا تیرے لئے ویسا ہی ہو(متی ۱۳:۸)
یہ کتاب بڑی تفصیل کے ساتھ ایمان ، روحانی نشو ونما کا بھید، اور ایمان کے عجیب بھید کی تصویر کشی کرتی ہے جس سے آسمان کے پھاٹک کھُل جاتے ہیں۔
یہ قارئین کو اپنی زندگی کی تبدیلی کا تجربہ پانے میں اورایمان کے اُن بے شمار کاموں کی گواہی کا موقع دیتی ہے جو بائبل مقدس میں درج ہیں۔

فہرستِ ابواب



پیش لفظ

ابتدائیہ

 


باب اوّل
اِیمان کیا ہے؟


۱۔ خُدا کے حضور مقبول اِیمان کی تعریف
۲۔ طاقت ِاِیمان کی کوئی حد نہیں
۳۔ جسمانی اِیمان اور رُوحانی اِیمان
۴۔ رُوحانی اِیمان کا حامل ہونا



باب دوئم
رُوحانی اِیمان کی نشو و نما


۱۔ اِیمان مرحلہء شِیر خوارگی میں
۲۔ اِیمان مرحلہء بچپن میں
۳۔ اِیمان مرحلہء شباب میں
۴۔ اِیمان مرحلہء بزرگی میں



باب سوئم
انفرادی اِیمان کی پیمائش


۱۔ خُدا کے بخشے ہوئے اِیمان کی پیمائش
۲۔ ہرایک کے اِیمان کی مختلف پیمائش
۳۔ آگ سے پرکھے ہوئے اِیمان کی پیمائش



باب چہارم
اِیمان برائے حصولِ نجات


۱۔ اِیمان کا پہلا درجہ
۲۔ کیا آپ نے رُوح القد س پایا؟
۳۔ توبہ کرنے والے ڈاکو کااِیمان
۴۔ رُوح کو نہ بجھاؤ!
۵۔ کیا آدم نجات یافتہ تھا؟

پیش لفظ


آپ سب کے لئے میری تمنا ہے کہ ُروح سے بھرا ہوااِ یمان حال ہ حاصل کریں اور نئے یروشلیم میں جہاں خُد ا کا تخت ہے پہنچ کر ہمیشہ قائم رہنے والے آسمانی جلال کا لُطف اُٹھائیں!

ی میں زیورِ طباعت سے آراستہ ہونے والی میری کتا ب "پیغامِ صلیب" کے ساتھ ہی ساتھ یہ کتاب "پیمانہء اِیمان" اچھی مسیحی زندگی گزارنے کے لئے اہم اور بنیادی راہنما کی حیثیت رکھتی ہے۔میں تمام ترشُکر اور جلا ل خُداباپ کو دیتاہوں جس نے برکت بخشی کہ یہ کتاب چھپ کر لوگوں کے ہاتھ میں پہنچے اور بے شمار لوگو ں پر رُوحانی دُنیا کے اسرار ظاہر ہوں۔
آج بے شمارلوگ اِیمان رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن وہ اپنی نجات کے متعلق پُراعتماد نہیں ہیں۔وہ اِیمان کی پیمائش کے تصورسے ناواقف ہیں اور یہ بھی نہیں جانتے کہ نجات حاصل کرنے کے لئے کس قدر بڑے اِیمان کی ضرورت ہے۔لوگ ایک دوسرے سے کہتے ہیں: "یار! اِس آدمی کا اِیمان بہت بڑا ہے۔" یا "فُلاں آدمی کا اِیمان بہت کمزور ہے۔" تاہم یہ جاننا آسان کام نہیں ہے کہ خُدا آپ کا اِیمان کس قدر قبو ل کرتا ہے یاآپ کااِیما ن کتنا مضبوط ہوگیا ہے۔خُد ا ہم سے جسمانی اِیمان کی توقع نہیں کرتا بلکہ تقاضہ کرتاہے کے ہم باعمل رُوحانی اِیمان لائیں یعنی ایسا اِیمان جس کے ساتھ اچھے اعمال بھی ہوں۔وہ لو گ جو خُد اکے کلام کو سُن کر اسے صرف یاد کرتے اور اپنے دماغ میں ایک "علم" کی حیثیت سے جمع کرتے رہتے ہیں محض جسمانی اِیمان رکھتے ہیں۔دوسری طرف رُوحانی اِیما ن کوئی ایسی چیز نہیں جو ہم خود سے حاصل کرلیں یہ صرف اور صرف خُد ا ہی عطا کرسکتا ہے۔
اِسی لئے رومیوں ۲۱: ۳ میں مرقوم ہے: "میں اُس توفیق کی وجہ سے جو مجھ کو ملی ہے تم میں سے ہر ایک سے کہتا ہوں کہ جیسا سمجھنا چاہئے اُس سے زیادہ کوئی اپنے آپ کو نہ سمجھے بلکہ جیسا خُدا نے ہر ایک کو اندازہ کے موافق ایما ن تقسیم کیا ہے اعتدال کے ساتھ اپنے آپ کو ویسا ہی سمجھے۔" یہ آیت ہمیں واضح الفاظ میں بتاتی ہے کہ ہر شخص کو رُوحانی اِیمان خُد اکی طرف سے عطا کیا جاتا ہے اور اسے ملنے والی برکات اور اس کی دُعاؤں کا جواب اس کے اِیمان کے مطابق دوسرے لوگوں سے مختلف پیمانہ ء اِیمان ہوتے ہیں۔
۱۔یُوحنّا ۲: ۲۱ اور اس سے اگلی آیات کسی شخص کے اِیمان کی نشوونما بطور نوخیز،جوان اور بزرگ کے بیان کرتی ہیں۔کرنتھیوں کے نام پہلے خط کے ۵۱ باب کی ۱۴ آیت میں خُد اوند کا بندہ پولُس لکھتا ہے: "آفتا ب کا جلال اَور ہے ماہتاب کا جلال اَور ستاروں کا جلال اَور کیونکہ ستارے ستارے کے جلال میں فرق ہے۔" یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ ہر شخص کے لئے آسمان میں رہنے کے ٹھکانے اوراِس کا جلال فرق فرق ہیں اوراِس بات کا اِنحصار اُس کے اِیمان پر ہے۔نجات حاصل کرنا اور فردوس میں داخل ہونا اہم ہیں لیکن یہ بات جاننا بھی اتنی ہی اہم ہے کہ فردوس میں ہمارے رہنے کے ٹھکانے کیسے ہوں گے اور وہاں ہم کس قسم کے انعام اور تاج حاصل کریں گے۔
خُدا جو محبت سے بھرا ہے،چاہتا ہے کہ اس کے فرزند اِیمان میں کامل ہوں،نئے یروشلیم میں داخلے کو دیکھتے رہیں جہاں خُدا کا تخت ہے اوروہاں ہمیشہ اس کے ساتھ رہنے کی اُمید رکھیں۔
یہ کتاب پیمانہ ء اِیمان خُد ا کی مرضی اور کلامِ الٰہی کی تعلیم کے مطابق اِیمان کو پانچ درجوں میں تقسیم کرتی ہے اور اِسی طرح سے آسمان کی بادشاہی کو بھی، اوراِس کے علاوہ قاری کی مدد کرتی ہے کہ وہ اپنے اِیمان کو جانچ کر معلوم کرے کہ وہ اِیمان کے کس درجے پر ہے۔اِیمان کی پیمائش اور فردوس میں رہنے کے ٹھکانوں کو پانچ سے زیادہ درجوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے تاہم اس کتاب میں صرف ان پانچ پر ہی بحث کی گئی ہے تا کہ قاری آسانی سے سمجھ سکے۔مجھے اُمید ہے کہ آپ اپنے اِیمان کا موازنہ بائبل مُقدس میں بیان کئے بزرگوں کے اِیمان کے ساتھ کر کے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ آسمان کی بادشاہی کی طرف بڑھیں گے۔
کئی سال پہلے میں نے بائبل کی کچھ مشکل آیات کی تفہیم کے لئے خُد اسے مکاشفات کی دُعا کی۔تب ایک دِن خُد انے اپنے مکاشفات کا نزول شروع کرتے ہوئے مجھے آسمان کی بادشاہی کی مختلف درجوں میں تقسیم اور لوگوں کے اِیمان کے درجے کے مطابق عطا ہونے والے مختلف آسمانی ٹھکانوں کے متعلق علم عطا کیا۔
اس کے بعد میں نے بیشتر دفعہ پیمانہء اِیمان اور آسمانی ٹھکانوں کے متعلق منادی کی اور ان ہی پیغاما ت کو اکٹھا کر کے یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔اس کتاب کے سلسلے میں،میں ایڈیٹوریل بیورو کی ڈائریکٹر جیوم سن وِن (Geumsun Vin) اور ایڈیٹوریل بیورو کے کئی وفادار کارکنان کا شُکریہ ادا کرتا ہوں۔ناسپاسی ہوگی اگر میں شعبہء ترجمہ کا شُکریہ اد انہ کروں۔
میری دُعا ہے کہ اس کتاب "پیمانہء اِیمان" کا مطالعہ کرنے والی ہر جان مکمل اور بھرپور اِیمان حاصل کرے یعنی وہ اِیمان جو رُوح سے بھر اہواور خُدا کے پایہء تخت،نئے یروشلیم میں ہمیشہ قائم و دائم رہنے والے جلال سے لُطف اُٹھائے۔یہ دُعا اپنے خُداوند یسُوع مسیح کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین!

میرے دستخط کے ساتھ،دُعا خانہ سے جاری ہوا!
جے روک لی

REPLY
* Please enter a comment less than 500 characters.
Recommend
جہنم : Hell (Urdu Edition)
Urdu
2017.11.21
LIST



E-BOOKS
ORDER
ISSUED
ABC
ORDER
ALL (531)
1. Albanian (5)
2. Arabic (3)
3. Armenian (2)
4. Azerbaijani (1)
5. Bosnian (6)
6. Bulgarian (9)
7. Cambodian (1)
8. Cebuano (4)
9. Chinese(Simplified) (25)
10. Croatian (8)
11. Czech (9)
12. Danish (11)
13. Dutch (9)
14. English (38)
15. Estonian (10)
16. Finnish (16)
17. French (18)
18. Georgian (3)
19. German (8)
20. Greek (3)
21. Hebrew (3)
22. Hungarian (8)
23. Indonesian (15)
24. Italian (10)
25. Japanese (19)
26. Korean (56)
27. Korean(Textbooks) (16)
28. Kurdish (1)
29. Latvian (2)
30. Lithuania (5)
31. Luganda (4)
32. Macedonian (7)
33. Malay (6)
34. Myanmarese (1)
35. Norwegian (10)
36. Oriya (Odia) (1)
37. Persian (1)
38. Polish (10)
39. Portuguese (21)
40. Punjabi (1)
41. Romanian (6)
42. Russian (27)
43. Serbian (9)
44. Simte (3)
45. Sinhalese (1)
46. Slovak (8)
47. Slovenian (4)
48. Spanish (25)
49. Swedish (7)
50. Tagalog (6)
51. Tamil (8)
52. Tangkhul (4)
53. Telugu (1)
54. Thai (3)
55. Turkish (10)
56. Ukrainian (6)
57. Urdu (2)
58. Vietnamese (12)
59. Zou (3)
Business Privacy Legal Sitemap
TEL +82-2-837-7632       FAX +82-2-869-1537       E-MAIL webmaster@urimbooks.com
COPYRIGHT © URIM BOOKS. ALL RIGHTS RESERUED.
Design by WEBTER Communication, Inc.